06:33 , 20 اپریل 2026
Watch Live

راشد خان کا انکشاف: دو ممالک نے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی

راشد خان کا انکشاف

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مشہور لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو مختلف ممالک کی جانب سے شہریت اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے دونوں پیشکشیں مسترد کر دیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف انہوں نے اپنی کتاب “Rashid Khan: From Streets to Stardom” میں کیا ہے، جس میں ان کے کیریئر اور ذاتی تجربات کو بیان کیا گیا ہے۔

راشد خان نے بتایا کہ 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران جب وہ بھارت میں موجود تھے تو ایک ٹیم آفیشل نے ان سے ملاقات کرائی، جہاں انہیں بھارتی کرکٹ حکام سے ملنے کا موقع ملا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راشد خان کا تاریخی سنگ میل

ان کے مطابق ملاقات کے دوران انہیں کہا گیا کہ افغانستان کے حالات مشکل ہیں، اس لیے وہ بھارت منتقل ہو جائیں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں۔ انہیں یہ بھی پیشکش کی گئی کہ انہیں تمام ضروری دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔

راشد خان نے بتایا کہ یہ پیشکش سن کر وہ حیران رہ گئے، تاہم انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اپنے ملک افغانستان کے لیے ہی کھیلنا چاہتے ہیں۔

افغان اسپنر کے مطابق انہیں اسی نوعیت کی پیشکش آسٹریلیا کی جانب سے بھی کی گئی تھی، لیکن انہوں نے دونوں مواقع کو ٹھکرا دیا۔

راشد خان نے واضح کیا کہ اگر وہ افغانستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے تو وہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا ہی پسند نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION